سجدہٴ سہو اور سجدہٴ سہو کے مقامات
  • عنوان: سجدہٴ سہو اور سجدہٴ سہو کے مقامات
  • ذریعہ:
  • رہائی کی تاریخ: 4:45:12 5-5-1405

سجدہٴ سہو
اگر نمازگزار نماز میں سہو اور فراموشی کا شکار ہو جائے تو بعض مقامات میں فتویٰ یا احتیاط واجب کی بنا پر اس دستور کے مطابق جو بعد میں بیان ہوگا سجدہٴ سہو بجالائے۔

سجدہٴ سہو کے مقامات
مسئلہ 1511: نماز گزار دو مقام میں نماز کے سلام کے بعد لازم ہے سجدہٴ سہو بجالائے :

1۔ تشہد کا بھول جانا 2۔ چار اور پانچ کے درمیان شک یا جو چیز اس کے حکم میں ہے اس طرح نماز گزار تین مقام میں نماز کے سلام کے بعد احتیاط واجب کی بنا پر اس دستور کے مطابق جو بیان ہوگا سجدہٴ سہو بجالائے:

ا۔ بے جا کلام کرنا 2۔ بے جا سلام پڑھنا 3۔ اجمالی طور پر جانتا ہو کہ نماز کے افعال یا اجزا میں بھول كر کچھ کمی یا زیادتی ہوئی ہے